ترک آرٹسٹ نے دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج تیار کر لیا

Last Updated On 13 June,2020 10:34 am

انقرہ: (روزنامہ دنیا) ترک آرٹسٹ نیکاٹی کرکماز نے دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شطرنج کا حجم ایک اعشاریہ 0.35 انچ ہے۔ نکاٹی کرکماز کا کہنا ہے کہ یہ شطرنج عالمی ریکارڈ رکھنے والی شطرنج سے 2گناچھوٹا ہے ، میں اسے تیار کرنے کیلئے گزشتہ چھ ماہ سے روزانہ 6 گھنٹے کام کررہا تھا۔

یہ انتہائی چھوٹا شطرنج کھیلنے کے قابل ہے لیکن کھلاڑیوں کو بورڈ کو دیکھنے کے لئے مائیکرو سکوپ کی ضرورت ہوگی اور اس کی مہروں کو چلنے کیلئے خاص قسم کی چھڑی تیار کی گئی ہے۔ اس سے قبل سب سے چھوٹا شطرنج امریکی آرٹسٹ آرا گزاریان نے بنایا تھا۔