بیجنگ: (روزنامہ دنیا) دیوار چین دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے جس کے متعلق نئی بات سامنے آئی ہے کہ دیوار کا شمالی حصہ ٹیکس وصولی کیلئے تعمیر کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تاریخ میں لکھا ہے کہ دیوار چین چنگیز خان کے حملوں کو روکنے کیلئے تعمیر کی گئی تھی تاہم اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ دیوار چین کے شمالی حصے کو شہریوں اور جانوروں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے تعمیر کیا گیا تھا ، جس کی لمبائی زیادہ نہیں اور راستہ چھوٹا ہے ، جو غیر فوجی افعال کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ شمالی حصے کی تعمیر کا مقصد لوگوں اور مویشیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا اور ان کو روک کر ٹیکس وصول کرناتھا۔ قرون وسطیٰ میں سرد موسم کے دوران لوگ جنوب کے گرم علاقوں کا رخ کرتے تھے اور ان کے پاس کافی زیادہ تجارتی سامان ہوتا تھا۔