کورونا سے لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز

Last Updated On 10 June,2020 10:47 am

نیو یارک: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کی جنگ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز اپنایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطبق نیویارک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کی جنگ لڑنے والے مریضوں، اُن کا علاج کرتے طبی عملے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتی عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ سمیت دیگر عمارتوں کو نیلے اور سنہری رنگ سے روشن کیا گیا۔

واضح رہے کورونا وائرس سے امریکا میں ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد اموات اور 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا کے سبب امریکہ میں شدید خوف کی فضا قائم ہیں جبکہ امریکی اپوزیشن کے رہنما صدر ٹرمپ پر کورونا وبا سے بچاو کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔