چھینکنے کے 6 انداز شخصیت کے بارے میں نشاندہی کیلئے کارگر

Last Updated On 09 June,2020 11:08 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ چھینکنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کافی حد تک درست نشاندہی کرتا ہے، تحقیق کیلئے انسانی نفسیات کے کئی پہلو سامنے رکھے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر روبن کیر موڈ نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں چھینکنے کے عمل کو 6 مختلف اقسام میں تقسیم کیا ہے جن میں کس طرح کے انسان کیسے چھینکتے ہیں، کی وضاحت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معذرت کر کے چھینکنے والے لوگ نرم مزاج کے ہوتے ہیں جبکہ بلند آواز میں چھینکنے والے خود کو اہم سمجھتے ہیں۔

ڈاکٹر روبن کے مطابق دھیمی آواز میں چھینکنے والے لوگوں میں خود اعتمادی کی کمی ہوتی ہے۔ چھینک مارنے سے پہلے آواز نکالنے والے لوگ خوش فہمی کا شکار ہوتے ہیں۔ چھینک کو روکنے کی کوشش کرنے والے مخلص ہوتے ہیں۔ کہنی منہ پر رکھ کر چھینک مارنے والے قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔