نیروبی: (روزنامہ دنیا) کینیا میں 9 سالہ بچے نے 'ہینڈ واشنگ مشین' تیار کر کے سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 سالہ واموکوٹا نامی بچے نے لکڑیوں، ڈرم اور نٹ بولڈ کی مدد سے ہینڈ واشنگ مشین تیار کی ہے۔ مشین کے نیچے دو خصوصی پیڈل لگائے گئے ہیں جنہیں پیروں سے چلایا جاتا ہے، پیڈل کو چلانے سے از خود صابن اور پانی کا بہاؤ شروع ہو جاتا ہے۔
کینیا کے صدر اورہو کنیاٹا کا کہنا ہے کہ پیروں کی مدد سے استعمال ہونے والی ہینڈ واشنگ مشین تیار کرنے والے بچے کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔
مشین کو ہاتھ لگانے کی صورت میں ممکنہ کرونا وائرس کی منتقلی کے خطرے کی پیش نظر اسے پاؤں کے استعمال کے ساتھ منصوب کیا گیا ہے۔ مشین کے نیچے دو خصوصی فوٹ پیڈل نصب کیے گئے اسے دبانے کی صورت میں از خود صافن اور پانی کا بہاؤ شروع ہو جاتا ہے۔ پانی یا صابن ختم ہونے کی صورت میں اسے دوبارہ بھرنے کی بھی سہولت موجود ہے۔
بچے کا کہنا ہے کہ اس نے یہ مشین اپنے والد کی مدد سے تیار کی جس میں تقریباً 30 ڈالر لاگت آئی۔