دبئی: (نیٹ نیوز) کورونا وائرس کے سبب دبئی میں ایک یونیورسٹی کی گریجویشن کی تقریب تقسیم اسناد میں ڈورنز ڈگریاں طلبہ تک پہنچائیں گے۔
یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب انوکھے طریقے سے گریجویشن کی تقریب تقسیم اسناد 15 جولائی کو منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
تقریب میں شرکت کیلئے طلبہ یونیورسٹی کے پارکنگ لاٹ میں مخصوص کردہ جگہ پر کار پارک کرینگے۔ ریڈیو کے ذریعے وہ کار میں ہی تقسیم اسناد کے اعلانات سن سکیں گے اور ڈرون کے ذریعے اسناد طلبہ کی کار تک پہنچا دی جائیں گی، تقریب کے دوران لائٹ شو بھی ہوگا۔