لائبریری کو 50سال بعد کتا ب واپس کرنیوالی خاتون کا اعزاز

Last Updated On 06 June,2020 09:05 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی خاتون ایملی کینی لوس سمز نے اپنی گھر پر کتاب’’ ڈیز اینڈ ڈیڈز‘‘ پڑی دیکھی جو ان کی والدہ نے 19 اپریل 1955 کو کیوانی لائبریری سے لی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایملی نے 50 سال بعد کتاب واپس کر دی اور 347 ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کیا، اس کام کی وجہ سے ایملی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے 1790 میں ’’دی لا آف نیشن‘‘ نامی کتاب نیو یارک لائبریری سے حاصل کی تھی اور وہ کتاب 221 سال بعد ایک میوزیم کی انتظامیہ نے واپس کی تھی۔