چیک پوائنٹ پر سینی ٹائزر سپرے سے موٹرسائیکل کو آگ لگ گئی

Last Updated On 04 June,2020 12:47 pm

احمد آباد: (روزنامہ دنیا) بھارت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایک حکومتی اہلکار نے سینی ٹائزر سپرے کیا جس سے موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر احمد آباد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عمارت کے باہر چیک پوائنٹ پر ایک حکومتی اہلکار ہر گزرنے والے پر سینی ٹائزر سپرے کر رہا ہے اور ایک موٹرسائیکل پر سپرے کرتے ہوئے اس میں آگ لگ گئی۔

موٹر سائیکل سوار بائیک سڑک پر پھینک کر بھاگ نکلا اور سپرے کرنیوالے اہلکار نے موٹرسائیکل کو سائیڈ پر کرکے اس پر پانی ڈال کر آگ بجھائی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سینیٹائزر میں جلد آگ پکڑنے والا کچھ میٹیریل شامل ہوتا ہے اس لئے سینیٹائزر استعمال کرتے وقت آگ لگنے سے متعلق حفاظتی انتظامات بھی یقینی بنائیں۔