واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی شخص نے صرف 17 سیکنڈ میں لیموں کا ایک لٹر خالص رس پینے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہری ڈیوڈ رش کا یہ ریکارڈ ایک دلچسپ کارنامہ ہے، یہ لیموں پانی نہیں تھا بلکہ لیموں کا خالص عرق تھا جسے پینا ویسے ہی مشکل ہوتا ہے۔ ڈیوڈ رش نے لیموں کا سارا رس گھونٹ بھرنے کے بجائے ایک پائپ سے پیا۔
قبل ازیں ایک شخص آندرے آرٹولوف نے ایک لٹر لیموں کا رس 17 سیکنڈ میں ختم کیا تھا لیکن ڈیوڈ نے چند ملی سیکنڈ قبل یعنی 16سیکنڈ اور 53ملی سیکنڈمیں رس ختم کرکے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔