لاہور: (روزنامہ دنیا) ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں نایاب جنگلی جانور لگڑ بھگڑ کی موجودگی کا انکشاف ہوا تو مقامی قبائل نے اسے شکار کرلیا جبکہ محکمہ جنگلی حیات نے زخمی جانور کو پشاور منتقل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نایاب نسل کے لگڑبھگڑ کو کوہ سلیمان کے دامن میں علاقہ کھوئی پیور سے پکڑا گیا ہے، قبائلی شکاریوں نے کتوں کی مدد سے خطرناک جانور کا شکار کیا۔
محکمہ جنگلی حیات نے لگڑ بھگڑ کو علاج کیلئے پشاور منتقل کردیا اور مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسے چڑیا گھر بھیج دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ لگر بھگڑ اگر غول کی شکل میں اکٹھے ہو جائیں تو انسانوں پر حملے سے بھی نہیں چوکتے اور آدم خور بن جاتے ہیں۔