ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس میں بطخ اور اس کے بچوں کو سڑک پار کروانے کیلئے پولیس اہلکار مدد کو آ گئے اور پورے پروٹوکول کے ساتھ انہیں سڑک پار کروائی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مہذب معاشروں میں انسان کے بجائے جانور بھی سڑک کراس کرتے دکھائی دیں تو ٹریفک رک جاتی ہے، ایسا ہی ایک نظارہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں دیکھنے کو ملا جہاں بطخ اور اس کے بچوں کو بحفاظت روڈ پار کرانے کیلئے پولیس والے مدد کو آ گئے۔
بطخ اور اس کے بچوں کو روڈ کراس کرانے کیلئے پولیس اہلکاروں نے پورا پروٹوکول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے۔