تہران: (روزنامہ دنیا) مصوری کی ماہر ایرانی خاتون نے اپنے پیروں سے کینوس پر رنگ بکھیر کر دنیا کو حیران کر دیا، ان کی بنائی پینٹنگ جو بھی دیکھتا ہے داد دیئے بنا نہیں رہ سکتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر سیفی ڈشر سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ فاطمہ حمامی نصرآبادی نامی خاتون پیدائشی طور پرمفلوج ہیں لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہ بنا کر یہ ثابت کردیا کہ ہمت سے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ایرانی مصورہ کی تیار کردہ تصاویر دیکھ کر لوگ نا صرف اُس کے فن کو سراہتے ہیں بلکہ اُس کے ہمت و حوصلے کی بھی خوب داد دیتے ہیں۔ فاطمہ حمامی نے لائنل میسی، کرسٹیانو رونالڈو سمیت نامور شخصیات کے پورٹریٹس بنانے کے بعد اُن میں رنگ بھرے۔