برازیلیا: (نیٹ نیوز) برازیل میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث ان دنوں ’’ڈرائیو تھرُو شادی‘‘ کا رجحان تیزی سے زور پکڑ رہا ہے۔
ریو ڈی جنیرو شہر کے مضافات میں سانتا کروز نامی علاقے کے نوٹری پبلک کے دفتر کے باہر آج کل ’’ڈرائیو تھرُو شادی‘‘ کی رسم انجام دی جاتی ہے۔
ایک روز قبل 15 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طریقہ کار کورونا وائرس کی وبا کے باعث اختیار کیا گیا ہے اور اس کا رجحان روز بروز بڑھ رہا ہے۔