ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس میں موجود بورزوئی ہاؤنڈ نسل کی ایک کتیا کو اپنی 31 انچ لمبی تھوتھنی کی وجہ سے شہرت مل رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے شہررچمنڈ ورجینیا میں موجود ایرس نامی یہ سفید کتیا سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے۔ اس کی مالکن للی کمبوریناس روزانہ اس کی نئی تصویر شیئر کرتی ہیں۔
للی کا کہنا ہے کہ بورزوئی ہاؤنڈ نسل کے کتوں کی تھوتھنی دیگر کتوں سے لمبی ہوتی ہے تاہم ایرس کی تھوتھنی بیماری کی وجہ سے مزید لمبی ہو گئی ہے اور اس کی یہ خامی اس کی شہرت کا باعث بنی۔ ایرس کی لمبائی 4 فٹ 9 انچ ہے جس میں 12.2 انچ صرف تھوتھنی ہے۔