سماجی دوری کیلئے بچوں کو رنگ برنگے پنکھ لگا دئیے گئے

Last Updated On 02 June,2020 11:45 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کے ایک سکول میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے انوکھا اقدام کیا گیا اور بچوں کو رنگ برنگے پنکھ لگا دیئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے ایک پرائمری سکول کی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر برقرار رکھنے کیلئے طالب علموں کو کارڈ شیٹ سے بنے رنگ برنگے ایک میٹر لمبے پنکھ لگا دئیے اور یوں بچوں کو نہ صرف منفرد کھیل مل گیا بلکہ سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا گیا۔

رنگ برنگے پر پہن کر بچوں کو جہاں تفریح کا موقع مل گیا وہیں والدین نے بھی سکول انتظامیہ کے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے۔