لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولس رائس نے ایک ایسی گاڑی بنائی ہے جو کہ اصل گاڑی سے 8 گنا چھوٹی ہے۔
رولس رائس نے کھلونے کی طرح کار کا چھوٹا سا ماڈل پیش کیا ہے جو کہ دیکھنے میں اصل کار سے کم نہیں ہے بس فرق اتنا ہے کہ آپ اس میں سفر نہیں کر سکتے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے اصل گاڑی سے 8 گنا چھوٹی گاڑی بنائی ہے جس کی قیمت بڑی گاڑیوں سے کم نہیں ہے، رولس رائس کی اس چھوٹے ماڈل والی گاڑی کی قیمت 27 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
اس چھوٹی سی گاڑی کو ہوبہو اصل گاڑی کی طرح بنایا گیا ہے، گاڑی کا یہ چھوٹا ماڈل مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جسکی لمبائی 26 سینٹی میٹر، چوڑائی 10 سینٹی میٹر اور اونچائی 9 سینٹی میٹر ہے۔
اگر آپ رولس رائس کی اصل گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر (تقریباً پانچ کروڑ روپے) ہے۔