سیاح نے پھرتی دکھا کر خود کو شیر کا شکار بننے سے بچا لیا

Last Updated On 07 June,2020 10:47 pm

ڈوڈوما: (روزنامہ دنیا) افریقی ملک تنزانیہ میں سیاح سیر سپاٹے کے دوران شیر کی غذا بننے سے بال بال بچ گیا، اس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان بچا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تنزانیہ کے نیشنل پارک میں سیاح گاڑی میں بیٹھ کر سیر و تفریح کر رہا تھا کہ اس دوران اسے ایک خونخوار شیر نظر آیا۔ اس نے کھڑکی کے ذریعے شیر کے ساتھ تصاویر بنوانے کی کوشش کی جس پر خونخوار جانور نے غصیلہ انداز اپنا کر دھاڑنا شروع کر دیا۔

اس سے پہلے کہ شیر حملہ آور ہوتا سیاح نے فوراً گاڑی کا شیشہ بند کر دیا، بر وقت ایکشن نہ لینے پر شہری کی جان بھی جاسکتی تھی۔