واشنگٹن: (نیٹ نیوز) امریکی نوجوان فلپ انگس نے سب سے بڑا منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔
انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ فلپ کا منہ پونے چار انچ یعنی 9.52 سینٹی میٹر تک کھلتا ہے۔
اس حساب سے ٹینس بال ،کرکٹ گیند اور سیب سے بڑا منہ کھولتے ہیں۔ اس سے قبل یہ ٹائٹل عیساک جانسن نامی امریکی شہری کے پاس تھا جن کا منہ 8.8 سینٹی میٹر تک کھلتا تھا۔
فلپ انگس کا کہنا تھا کہ انہیں 9 سال کی عمر میں پتا چلا کہ اُن کا منہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں بڑا کھلتا ہے، اب میں ایک ہی نوالے میں آرام سے بن کباب کو توڑ سکتا ہوں۔