اوٹاوا: (روزنامہ دنیا) کینیڈین شہری کو برسوں قبل آن لائن آرڈر کیا گیا سامان موصول ہو گیا، سامان پر 2012 کی تاریخ درج ہے، شہری 8 سال بعد آرڈر موصول ہونے پر دنگ رہ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں شہری کو پارسل موصول ہوا تو اس نے لینے سے انکار کردیا کہ اس نے کوئی آرڈر کیا ہی نہیں تاہم کچھ دیر بعد اسے یاد آ گیا کہ اس ادارے کو اس نے 2012 میں ایک آرڈر دیا تھا۔
اتنے عرصے بعد سامان ڈیلیور ہونے کا انوکھا واقعہ اس سے پہلے کبھی پیش نہیں آیا، شہری نے کمپنی کو شکایت کی کہ بھجوایا گیا سامان اب خراب ہو چکا ہے اور استعمال کے قابلی نہیں رہا۔ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔