لاہور: (روزنامہ دنیا) کبوتروں کی افزائش کرنے والے ادارے نے ایسے کبوتر پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جن کے پر اور بازو نہایت خوبصورت اور دلکش ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلی نظر میں تو ایسا لگتا ہے جیسے یہ کبوتر کسی بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر آئے ہیں جہاں کسی ماہر ہیئر ڈریسر نے ان کے پروں پر نت نئے اور دیدہ زیب ڈیزائن بنادئیے ہیں۔
دل کو لبھانے والے پروں سے ان بریڈنگ والے کبوتروں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ عام کبوتروں کے مقابلے میں ان کا سائز اور وزن بھی زیادہ ہے اوردم بھی زیادہ طویل ہے، یہ کبوتر مختلف رنگوں میں بھی دستیاب ہیں۔