نوجوان 6 دن تک 13 فٹ گہرے کنویں سے آوازیں دیتا رہا

Last Updated On 09 June,2020 11:17 am

جکارتہ: (روزنامہ دنیا) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 6 روز قبل کنویں میں گرنے والے نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا جو 6 دن تک مدد کیلئے آوازیں دیتا رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ سیاح جیکب رابرٹ اپنے کتے کے ساتھ واک کررہا تھا کہ کچھ جانوروں نے حملہ کر دیا اور کتا وہاں سے بھاگ نکلا، جیکب اسے بچانے کیلئے بھاگا تو پاؤں پھسلنے کے باعث 13فٹ گہرے کنویں میں جاگرا۔

اس کا کہنا تھا کہ جب میں کنویں میں گرا تو اندر پانی موجود تھا، میں نے مددکیلئے پکارنا شروع کردیا، 6 روز بعد ایک کسان نے میری آواز سنی اور پھر ریسکیو ٹیم نے مجھے بچا لیا۔