شہری نے جائیداد ہاتھیوں کے نام کر دی

Last Updated On 10 June,2020 09:24 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں جان بچانے پر شہری نے آدھی جائیداد اپنے دونوں ہاتھیوں کے نام کردی، جائیداد کی جانوروں میں تقسیم کی وصیت دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی شہری نے وصیت کی کہ مرنے کے بعد اس کی آدھی جائیداد دونوں ہاتھیوں کے نام ہوگی جنہیں وہ سالوں سے پال رہا ہے۔ ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا شخص گھر میں اکیلا رہتا ہے، گھریلو ناچاقی کے بعد بیوی اور بیٹے نے علیحدگی اختیارکرکھی ہے۔

انٹرویو دیتے ہوئے اختر امام نے ماضی کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ مسلح افراد اسے لوٹ مار اور قتل کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے جنہیں دیکھ کر میرے ہاتھیوں نے شور مچانا شروع کردیا جس سے میری آنکھیں کھل گئیں اور مزاحمت پر تمام ملزمان فرار ہوگئے۔

اس نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے اپنی آدھی جائیداد ہاتھیوں کے نام کرنے کا فیصہ کیا، جائیداد کی وصیت کے بعد میرے جانوروں کو خاندان کے افراد سے ہی خطرہ ہے، ایک دفعہ میرے بیٹے نے ہاتھیوں کو اسمگلرز کے ہاتھوں بیچنے کی بھی کوشش کی تھی جس پر وہ پکڑا گیا۔

خیال رہے کہ اختر امام اپنی آدھی دولت بیوی اور آدھی ہاتھیوں کے نام کی وصیت کرچکا ہے، مذکورہ شخص کی دولت تقریباً 10 کروڑ ہے۔ جانوروں کے مرنے کے بعد رقم کسی فلاحی ادارے کی ہوجائے گی۔