بیلجیئم کے شہری کو 9 سال سے پیزا کی مفت ڈلیوری

Last Updated On 11 June,2020 11:01 am

برسلز: (روزنامہ دنیا) بیلجیئم کے 65 سالہ شہری کو دلچسپ صورتحال کا سامنا ہے کہ کسی کو آرڈر نہ کرنے کے باوجود انہیں9 سال سے ہر روز ایک پیزا بھیجا جارہا ہے جبکہ بسا اوقات دن میں کئی مرتبہ انہیں ایک سے زائد مرتبہ پیزا موصول ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دن انہیں ریکارڈ 10 پیزا بھی ملے۔ بیلجیئم کے صوبہ آنٹ ورپ کے علاقے ٹرن ہاؤٹ کے رہائشی جین وان لینڈ گم کا کہنا ہے کہ یہ پیزا اطراف کی ہر دکان سے انہیں بھیجے جا رہے ہیں اور کبھی تو رات کے دو بجے بھی پیزا گھر پہنچتا ہے۔

اس عمل سے خود ان کی نیند حرام ہو کر رہ گئی ہے۔ پولیس بھی آج تک اس کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔