بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کے صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ نرس اور اُن کی بیٹی نے ایک ساتھ میڈیکل پوسٹ گریجویٹ کا امتحان پاس کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بائی یونگی نامی نرس نے ساؤتھ ویسٹ میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ کیلئے داخلہ لیا جہاں انکی 25 سالہ بیٹی لولو پہلے سے پڑھ رہی تھی اور امتحانات میں ناکام ہوچکی تھی۔
ماں نے بیٹی کی حوصلہ افزائی کی اور دوبارہ سے امتحانات کی تیاری میں لگ گئیں۔ دونوں کلاس میں ایک بیٹھتی رہیں اور گھر پر پڑھائی میں ایک دوسرے کی مدد کرتی رہیں۔ آخر کارماں بیٹی نے اچھے نمبروں میں امتحان پاس کرلیا۔