لاہور: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کے باعث اختیا رکی جانے والی احتیاطی تدابیر میں سے ایک منہ اور ناک کو ڈھانپنے کیلئے ماسک لگانا بھی ضروری قرار دے دیا گیا ہے اور اس حوالے سے آگاہی کیلئے مختلف طریقے اپنائے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون سے متاثرہ لوگ گھر بیٹھے بیٹھے بور ہو چکے ہیں اور وہ وقت گزاری کیلئے مختلف قسم کی دلچسپی کا سامان ڈھونڈتے ہوئے خود ماسک لگانے کو ہی مذاق کا نشانہ بنانے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
ایک صارف نے حال ہی میں ہونے والے فیشن شو میں دولہا اور دلہن کے ماڈلز کی ماسک لگائے تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں تک پہنچ گئیں، لوگ ان دلہا دلہن کے ماڈلز کو خوب شئیر کر رہے ہیں اور اب آئندہ ہونے والی شادیوں میں ایسے مناظر دکھائی دینے پر تبصرے کر رہے ہیں۔