بیجنگ: (نیٹ نیوز) چین میں فائر فائٹرز نے کثیر المنزلہ عمارت کی بالکونی میں لٹکی کمسن بچی کی زندگی بچا لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہونان میں فائر فائٹرز نے 16 منزلہ عمارت کی بالکونی میں لٹکی ہوئی 5 سالہ بچی کو ریسکیو کر لیا۔
کمسن بچی کھیلتے ہوئے کھڑکی سے باہر اس وقت لٹکی جب اس کی والدہ نیچے پارسل لینے کیلئے گئی تھیں۔ والدہ نے واپسی پر بچی کو 13ویں منزل پر 137 فٹ کی بلندی پر فلیٹ کی بالکونی پر لٹکی ہوئی پا کر فائر فائٹرز کو فون کیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر ایک سنسنی خیز آپریشن کرکے بچی کو بچا لیا۔