سیول: (روزنامہ دنیا) ماہرین نے حیرت انگیز خبر سنائی ہے کہ اب سے کروڑوں سال قبل مگرمچھ بھی کسی شترمرغ یا ٹی ریکس ڈائنوسار کی طرح پچھلے دو پیروں پر چلا کرتے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کو اس ضمن میں کوئی ہڈی یا ڈھانچہ نہیں ملا بلکہ پچھلی ٹانگوں پر دوڑنے والے مگرمچھوں کے 10 سے 12 کروڑ سالہ پرانے قدموں کے نشانات جنوبی کوریا میں ملے ہیں۔
قدموں کے یہ نشانات قریباً 10 فٹ پر پھیلے ہوئے ہیں اور ہر قدم تک کے نشان کا فاصلہ اوسطاً 24 سینٹی میٹر ہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے ماہرین نے اندازہ لگایا کہ مگرمچھ کی ٹانگوں کی اونچائی عین انسانی ٹانگوں جتنی ہی ہو گی اور یہ قد میں 3 میٹر تک لمبا ہو گا۔