منیلا: (روزنامہ دنیا) فلپائن میں باپ کی موت کے 10ماہ بعد ملنے والے پیغام نے بیٹی کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلیسا مینڈوزا کو اپنے والد کی طرف سے ایک شیڈول ای میل موصول ہوئی جبکہ اس کے والد 10ماہ قبل گردوں کی دائمی بیماری کی وجہ سے انتقال کرچکے تھے۔
ای میل میں لکھا تھا کہ ہماری شادی کی سالگرہ کے دن اپنی والدہ کو اپنی پسند کے کسی ریسٹورنٹ میں لے جانا یا کھانا آرڈر دے کر گھر منگوا لینا اور پھول والے سے پھول لے آنا اسے میں نے ایڈوانس ادائیگی کردی تھی۔ الیسیا نے اپنی ماں کو ان ہدایات کے بارے میں بتایا تو وہ دکھی ہونے کے باوجود خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئیں۔