مونٹریال: (روزنامہ دنیا) میک اپ جہاں خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے وہیں کچھ خواتین نے اِسے ایک آرٹ بنا لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والی میمی چوآئی نامی میک اپ آرٹسٹ نے اپنے چہرے، ہاتھوں اور پیروں کو کینوس بنایا اوراُس پر برگر، فرائز، سینڈوچ، نوڈلز، کیک، پھل اور سبزیوں سمیت دیگر کھانے پینے کی چیزوں کا میک اپ کیا۔
کینیڈین آرٹسٹ مختلف شخصیات کا میک اپ کر کے آرٹ کے شاندار جوہر بھی دکھا چکی ہے۔ پرستاروں نے اپنی پسند کے کھانوں کو میک آرٹسٹ کے چہرے پر دیکھا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور آرٹسٹ کے فن کو داد دینے پر مجبور ہو گئے۔