ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے اپنے بچوں کو بچانے کیلئے ایک مادہ تیندوا نے اپنے چار بچوں سمیت مقامی کسان کے سٹور میں پناہ لے لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے اس کمرے میں کیمرے لگا کر تیندوے اور اس کے بچوں پر نظر رکھی، کیمرے لگانے کا مقصد مقامی افراد کو ان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا بھی تھا تاکہ وہ اس خوفناک جانور سے دور رہیں اور محفوظ رہیں۔
مادہ تیندوا کسان کے سٹور میں ایک ہفتہ قیام کے بعد اپنے بچوں سمیت واپس جنگل لوٹ گئی اس دوران بنائی گئی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔