جوہانسبرگ (نیٹ نیوز) زرافہ کی گردن اور ٹانگیں دوسرے جانوروں سے کافی لمبی ہوتی ہے جو اِسے منفرد بناتی ہیں۔
اِس جانور کی ناصرف گردن اور ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں بلکہ اِس کی زبان کی لمبائی بھی 18 انچ تک ہوتی ہے۔
اونٹ پانی کے بغیر لمبے عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں ، اِسی طرح زرافہ بھی ایک لمبے عرصے تک پانی کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں کیونکہ ان کا زیادہ تر پانی ان پتوں سے حاصل ہوتا ہے جو وہ کھاتے ہیں۔
لہٰذا زرافے کو کئی کئی دن کے بعد بھی صرف ایک بار ہی پانی پینے کی ضرورت پڑتی ہے ۔قدیم یونان میں زرافے کو چیتے کی نسل مانا جاتا تھا اور اسے سائنسی نام جرافہ اونٹل وپدالس سے پُکارا جاتا تھا۔