بلی کتے سے زیادہ حساس ،سننے کی صلاحیت ناقابل یقین

Published On 15 September,2020 05:36 pm

لاہور: (نیٹ نیوز) بلیاں کتوں سے زیادہ حساس ہوتی ہیں اور یہ دونوں جانور انسان سے زیادہ بلند فریکوئنسی کی آوازیں سن سکتے ہیں۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کتا اس وقت بھی ردعمل دکھا سکتا ہے، جب آپ کو وہاں کچھ نظر نہ آئے۔

کتے اپنے مالک اور اجنبیوں کے قدموں کی چاپ میں فرق تک کر سکتے ہیں۔ بلیاں سماعت میں کتے سے بھی زیادہ حساس ہوتی ہیں۔

کتوں کے پاس کانوں کے 18 پٹھے ہوتے ہیں جب کہ بلیوں میں یہ تعداد 30 ہے جس کی وجہ سے سننے کی صلاحیت میں ناقابل یقین حدتک اضافہ ہو جاتاہے۔ بلیاں اپنے کانوں کو 180 درجے تک گھما بھی سکتی ہیں۔
 

Advertisement