لاہور: (نیٹ نیوز) گھر میں سکول جیسا ماحول بنانے کیلئے ایک شخص نے اپنے گیراج کو ہی بیٹی کے کلاس روم میں تبدیل کردیا۔
گیراج میں حقیقی کلاس روم جیسا ماحول بنانے کیلئے وائٹ بورڈ، ٹیچر کا کارڈ بورڈ، ٹیبل اور کرسی رکھی گئی ہے جبکہ دیوار پر لگے بورڈ پر مضمون، ٹائم ٹیبل اور موضوعات درج ہیں۔
والد نے کلاس کو بیٹی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے گیراج کے باہر دیوار پر ایک پوسٹر پر لکھ کر لگا دیا کہ یہ ’’لیلین کی کلاس ‘‘ ہے۔
ٹیچر کے کارڈ بورڈ پر چہرے کی جگہ سکرین لگائی گئے جس میں ٹیچر آئن لائن کلاس دیتے ہوئے نظر آتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ ٹیچر حقیقت میں کلاس میں موجود ہیں۔