میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین میں ایک کرایہ دار کو مالک مکان نے گھر سے نکال دیا جس کے بعد اس کی 110 بلیاں بھی بے گھر ہو گئی ہیں اور جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں انہیں پناہ دینے کی کوشش میں ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سپین میں ویلنشیا ریجن میں یہ بلیاں اس وقت بے گھر ہوئیں جب مالک مکان نے کرایہ دار سے مکان خالی کروا لیا۔ جانوروں کے حقوق کی ایک تنظیم نے 48 بلیوں کو پناہ دے دی ہے اور ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام بلیوں کو پناہ نہیں دے سکتے کیونکہ ہمارے پاس پہلے ہی 200 بلیاں موجود ہیں تاہم باقی بلیوں کی رہائش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
مقام حیرت ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے، اس کے حق کیلئے آواز نہیں اٹھائی گئی جبکہ بلیوں کے مسئلے کے لئے ادارہ نہ صرف سامنے آ گیا بلکہ ان کو رہائش بھی فراہم کی جبکہ اس سارے معاملے میں ان کے مالک کا کوئی ذکر نہیں کہ اس کو کسی ادارے نے رہائش دی یا نہیں۔