کامیاب آپریشن، مرغی کی ٹانگ کی ٹوٹی ہڈیا ں جوڑدی گئیں

Published On 22 September,2020 11:01 am

قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر میں حادثے کی شکار مرغی کی ٹوٹی ٹانگوں کو جوڑنے کیلئے ایک پیچیدہ آپریشن کیا گیا ہے جس پر ساتھ ہزار مصری پاؤنڈ لاگت آئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر مرسی علم میں گھر کی چھت سے گر کر ایک مرغی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں جس پر مرغی کا آپریشن کیا گیا اور اس کی ٹوٹی ہڈیاں جوڑ دی گئیں۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب آپریشن تھا، مرغی کی ٹوٹی ہڈیاں جوڑنے کیلئے کئے جانے والے آپریشن پر 7 ہزار مصری پاؤنڈ لاگت آئی۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر محمد احمد نے بتایا کہ آپریشن سے قبل مرغی کا مکمل معائنہ کیا گیا تھا اور اسے بے ہوش کر کے آپریشن کیا گیا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ایک گھنٹہ 45 منٹ تک جاری رہا اور اس میں دو ڈاکٹروں اور ایک معاون نے حصہ لیا۔ مرغی کا مالک سوئٹزرلینڈ کا باشندہ ہے اور مصر میں مقیم ہے۔ آپریشن کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین کا ردعمل دلچسپ تھا ،ایک صارف نے لکھا کہ متاثرہ مرغی آپریشن کے بعد انڈے استعمال کرے جو کیلشیئم سے بھر پور ہوتے ہیں۔