میٹھے کدّو کو تراش کر طرح طرح کے چہرے بنانیوالا مصور

Published On 04 November,2020 10:13 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ایک گمنام مجسمہ ساز ایسا بھی ہے جو کسی سنگتراش کی طرح میٹھے کدّو (پمپکن) کو تراش کر اس پر طرح طرح کے چہرے بناتا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بورڈ پانڈا نامی ویب سائٹ پر ‘‘سائڈلنگ فلائر’’ کے نام سے اس مصور کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ اس نے 6 سال پہلے میٹھے کدّووں کو تراش کر ان پر چہرے بنانے کا کام شروع کیا تھا لیکن برطانیہ میں پمپکنز پورے سال میں صرف چند مہینوں کیلئے دستیاب ہوتے ہیں، اس لیے مجھے ان پر مشق کرنے کا بہت کم موقع مل سکا۔

سائڈلنگ فلائر نے لکھا کہ اپنی ‘‘کدّو تراشی’’ کا ہنر دکھانے کیلئے سب سے پہلے تو وہ مناسب جسامت والا ایک پمپکن لیتے ہیں اور پھر کوئی بھی تصویر لے کر کدّو پر اس کی نقل تراشتے ہیں۔ میٹھا کدّو اندر سے بہت نرم ہوتا ہے جس پر نقش کاری کیلئے بہت احتیاط کی ضرورت پڑتی ہے۔