بچے کا پیدائشی نشان، والد نے بھی وہی نشان گُدوا لیا

Published On 16 December,2020 09:23 am

البرٹا:(روزنامہ دنیا) باپ کا پیار لازوال ہوتا ہے اور اب کینیڈا میں ایک باپ نے اپنے پیدائشی جسمانی نشان سے احساسِ کمتری میں مبتلا اپنے 8 سالہ بیٹے کے احساس کو کم کرنے کیلئے خود ایک تکلیف دہ عمل سے گزرتے ہوئے اپنے دھڑ پر اس سے بھی گہرا نشان ٹیٹو کے ذریعے بنوایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وجہ یہ ہے کہ آٹھ سالہ ڈیرک پُرو جونیئر اپنے جسم پر پیدائشی نشان کی وجہ سے پریشان تھا اور سوئمنگ پول میں بھی شرٹ اتارنے سے کتراتا تھا۔ اس احساس کو کم کرنے کیلئے اس کے والد ڈیرک پُرو سینئرنے دھڑ کے اسی حصے پر ٹیٹو سے ڈیزائن بنوایا ہے جہاں بچے کے جسم پر قدرتی نشان موجود ہے ۔اس عمل سے ڈیرک سینئر کو تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑا کیونکہ یہ کوئی ڈیزائن نہ تھا بلکہ جسم کو گدواکر اس کا رنگ تبدیل کرنے کا کٹھن کام تھا لیکن بیٹے کی خوشی کی وجہ سے انہوں نے یہ سب اطمینان سے برداشت کیا۔

ان کو 30 گھنٹے کے مختلف سیشن کروانےپڑے جو کئی ہفتوں پر مشتمل تھے، جلد کی رنگت بدلوانے کا یہ عمل خاصا تکلیف دہ ثابت ہوا۔ ڈیرک سینئر کو اپنی ضروری مصروفیات چھوڑنا پڑیں۔ جب ٹیٹو بنوانے کا یہ عمل مکمل ہوا اور وہ معمول کے مطابق سوئمنگ پول گئے ، شرٹ اتارنے پر ڈیرک جونیئر کو والد کے جسم پر بھی ویسا ہی نشان دکھنے پر لوگوں کا ردعمل جیسا بھی تھا اب برا نہیں لگ رہا تھا۔ اس کا اعتماد اب بھرپور انداز میں بحال ہو چکا تھا جس پر اس نے بھرپورخوشی کا اظہار کیا۔

  

Advertisement