ٹوکیو:(روزنامہ دنیا) محققین کا کہنا ہے کہ جاپان میں لوگوں کی لمبی اور صحت مند زندگی کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ 80 فیصد جاپانی دیر تک گرم پانی میں لیٹے رہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو سٹی یونیورسٹی کے پروفیسر اور میڈیکل ڈاکٹر شینیا ہایاساکا نے دو دہائیوں تک لمبے غسل اور چشموں سے نکلنے والے گرم پانی میں دیر تک نہانے کے طبی فوائد کا مطالعہ کیا ہے ۔ان کا کہناہے کہ گرم پانی سے زیادہ دیر تک غسل کے 3 بنیادی فائدے ہیں، ایک حدت، پانی پر جسم میں تیرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور ہائیڈروسٹیٹک پریشر،اس کے علاوہ حفظان صحت اور صفائی کے صحت پر فائدے الگ ہیں۔