بڈاپسٹ: (نیٹ نیوز) یورپی ملک ہنگری میں ایک مقام ایسا بھی ہے جہاں کاروں کا داخلہ منع ہے اوروہاں صرف لوگ پیدل سفر کرکے جاسکتے ہیں۔
ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کے ایک علاقے میں وسیع و عریض گریشم قلعہ اور پیلس کمپلیکس واقع ہے جہاں ثقافت کے رنگ بکھیرتے مکانات، عجائب گھر، گرجا گھر اور تنگ گلیاں سیاحوں کے من پسند مقامات ہیں۔
یہ کار فری علاقہ ہے اور یہاں صرف پیدل ہی گھوما پھرا جا سکتا ہے ۔قلعہ تک پہنچنے کیلئے دریائے ڈینیوب پر قائم 9 پُلوں میں سے سب سے پرانے چین برج یا زنجیروں والے پُل کو عبورکرناپڑتا ہے جو 1849 میں تعمیر کیا گیا تھا۔