سوات کے نجی عجائب گھر میں ہزاروں سال قدیم نوادرات کا خزانہ

Published On 28 December,2020 10:48 am

سوات:‌ (دنیا نیوز) وادی سوات میں بنا پاکستان کا پہلا نجی ثقافتی میوزیم جہاں میوزیم میں سینکڑوں اور ہزاروں سال مختلف قسم کی پرانی اشیاء اور دیگر قیمتی نوادرات شہریوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

سوات کے گاوں اسلام پور میں شہری امیر خالق نے پاکستان کا پہلا نجی ثقافتی عجائب گھر بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ میوزیم میں سینکڑوں اور ہزاروں سال پرانی گھریلو اور عام استعمال کی قیمتی اشیاء رکھی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتاہے۔

میوزیم میں سیاحوں کے دلچسپی کیلئے قرآن پاک کے 700 سال پرانے نسخے کے علاوہ، تلواریں، نیزے، اسلحہ، ہل، مٹکے، پتھر اور اس طرح کی دیگر کئی قسم کی سینکڑوں، ہزاروں سال پرانی اشیاء موجود ہیں۔

حکومت پاکستان سے منظور شدہ اسلام پور ثقافتی میوزیم میں سیاحوں کے داخلے کیلئے مقامی اور ملکی سیاحوں کیلئے30 جبکہ غیر ملکی سیاحوں کیلئے 200 روپے انٹری فیس رکھی گئی ہے۔


 

Advertisement