روم: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں مشہور ہونے والا ٹیٹرس گیم اکثرافراد نے کھیلا ہوگا،اب اسی گیم سے متاثر ہوکر ایک الگورتھم بنایا گیا ہے جو آن لائن بکنگ، ہوٹلوں میں جگہ بنانے اور دیگر امور میں انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کی جامعہ ٹرینٹو کے شعبہ کمپیوٹرسائنس نے ‘روم ٹیٹرس الگورتھم’ تیار کیا ہے جو ٹیٹرس سے متاثر ہوکر تیارکیا گیا ہے ۔ اس کے سربراہ رابرٹو بٹیٹی نے اپنی سٹارٹ اپ کمپنی کے تحت اسے تیار کیا ہے ۔ اس کی تفصیلات ‘انٹرنیشنل جرنل آف ہاسپٹیلٹی اینڈ ٹورزم ٹیکنالوجی’ میں شائع ہوئی ہے۔
رابرٹو کے مطابق الگورتھم کی پشت پر گہری ریاضی موجود ہے جس میں غلطی کا امکان بہت ہی کم ہے ۔ روم ٹیٹرس میں طلب اور رسد کو بغور دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس طرح سافٹ ویئر ہوٹل کے اوسط منافع میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کرسکتا ہے اور ہوٹل کے کمروں کی بکنگ کی درست پیشگوئی بھی کرسکتا ہے۔