لاک ڈاؤن کے دوران دو ہزار گھروں کی مفت مرمت کرنیوالا پلمبر

Published On 21 January,2021 11:43 am

لندن:(روزنامہ دنیا) برطانیہ کا رحم دل پلمبر کورونا کے دوران لاک ڈاؤن میں پھنسے اب تک 2000 خاندانوں کی مفت میں مدد کرچکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 53 سالہ جیمز کا تعلق لنکاشائر سے ہے اور انہوں نے کورونا کے دوران گھروں میں پریشان 2000 خاندانوں کی ہنگامی حالت میں مدد کی ہے ۔ اینڈرسن نے ہفتے میں ایک بھی چھٹی نہیں کی۔جیمز نے فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ ‘ 2020ء کے آغاز سے میں نے ضرورت مندوں کی مدد کی ہے کیونکہ میں اپنے لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

2017 میں جیمز نے بزرگ اور معذور افراد کو پلمبنگ اور ہیٹنگ سہولیات فراہم کرنے والی ایک کمپنی ڈی ای پی ایچ ای آر قائم کی جو اب تک 11 ہزار خاندانوں کی مدد کرچکی ہے ۔ یہ تنظیم گھروں میں رہنے والے فالج ذدہ، اپاہج، بہت بیمار، پنشنرز اور بوڑھوں کی مدد کرتی ہے جو خود اپنا کام نہیں کرسکتے اور دوسروں کے محتاج ہوتے ہیں۔