نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں پر 9 سال تک شادی شدہ رشتے میں بندھنے والی خاتون دراصل ’مرد‘ نکلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک خاتون کی زندگی اس وقت بدل گئی جب ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ وہ عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ نو سال سے شادی شدہ 30 سالہ خاتون پیٹ درد کی شکایت کے ساتھ نیتا جی شبھاش چندر ہسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹرز نے اس کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ وہ دراصل عورت نہیں ایک مرد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے دو ہفتوں کے بعد بیوی ’مرد‘ نکلی
ڈاکٹر کے مطابق خاتون کے اندر بچہ دانی ہی نہیں ہے، اس کی باقی جسمانی ساخت تو عورت جیسی ہے لیکن اندرونی طور پر وہ مرد ہے جس کی وجہ سے اس کو پوری زندگی حیض بھی نہیں آیا۔ ڈاکٹرز نے خاتون کی بائیوپسی بھی کی جس سے اس میں کینسر کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اس کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹر انوپم دتہ کا کہنا ہے کہ اینڈروجن انسینسیوٹی سنڈروم کا شکار ہے، اس سے پہلے اس کی دو خالائیں بھی اسی سنڈروم کا شکار رہ چکی ہیں۔ ہم نے جب خاتون اور اس کے شوہر کو یہ بتایا کہ تو ہکا بکا رہ گئے، فی الحال ہم ان کی کاؤنسلنگ کر رہے ہیں اور انہیں سمجھا رہے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح میاں بیوی کی طرح ہی رہیں۔