ہرن دوست بن گیا ،چھوٹا بچہ اسے اپنے گھر لے آیا

Published On 31 January,2021 11:09 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکا میں ایک چھوٹا بچہ ہرن کو دوست بناکر گھر لے آیا، ہرن بھی بچے کے ساتھ ایسے مانوس ہو گیا گویا عرصے سے اس کے ساتھ رہتا رہا ہو۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے میسن ٹوئن میں ایک چھوٹے سے بچے ڈومینک براؤن نے گھر سے باہر کھیلتے ہوئے ایک چھوٹے سے ہرن کے بچے کو اپنا دوست بنالیا اور اسے اپنے ساتھ گھر لے آیا۔ڈومینک براؤن کی والدہ سٹیفنی براؤن نے اپنے چار سالہ بیٹے اور ہرن کے بچے کی گھر کے دروازے پر بنائی گئی ایک خوبصورت سی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

اس بچے کی ہرن دوست کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے اور لوگ اسے پسند کررہے ہیں ۔
 

Advertisement