شہد کی مکھیوں کو منتقل کرنے کا انوکھا طریقہ، دیکھنے والے حیران

Published On 30 January,2021 04:50 pm

جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) افریقا کی ایک ریاست سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے شہد کی مکھیوں کو منتقل کرنے کے لیے انوکھا طریقہ استعمال کر کے سب کو حیران کر ڈالا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ ڈومینیکن کے نوجوان نے ملکہ مکھی کو اپنی مٹھی میں بند کیا جس سے باقی مکھیاں نوجوان کے بازو کے اردگرد لپٹ گئیں یوں، اس کا بازو مکھیوں کا چلتا پھرتا جتھا بن گیا۔

اس حوالے سے نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے شہد کی مکھیوں کو ایک باکس میں منتقل کرنے کے لیے ایسا کیا۔

نوجوان سے جب پوچھا گیا کہ یہ مکھیاں آپ کو کیوں نہیں کاٹ رہی؟ جس پر اس نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی ملکہ میری مٹھی میں ہے۔

خیال رہے کہ جب تک ملکہ مکھی خود کو خطرے میں محسوس نہیں کرتی تب تک وہ اپنی ماتحت مکھیوں کو کسی پر حملے کرنے کا نہیں کہتی۔

خطرے کی صورت میں ملکہ مکھی ایسا کمیکل اپنے جسم سے خارج کرتی ہے جس کو محسوس کر کے ماتحت مکھیاں اسے بچانے کے لیے کوششیں شروع کر دیتی ہیں۔
 

Advertisement