نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکاسے ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں پر ایک شہری نے 127 کلوگرام وزن کم کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیلٹن نامی 27 سالہ شخص کا وزن تقریباً 515 پاؤنڈ (233 کلوگرام) تھا لیکن اس نے حیران کن حد تک 280 پاؤنڈ (127 کلوگرام) وزن کم کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
رپورٹ کے مطابق موٹاپے کے باعث ڈیلٹن کو چلنے میں ہمیشہ مشکلات کا سامنا رہا، اس وجہ سے وہ مجبوراً آن لائن ٹیکسی میں سفر کرتا تھا جس کے اسے روزانہ تقریباً100ڈالر خرچ کرنے پڑتے تھے۔ شہری کو سوتے ہوئے بھی مسلسل دشواریاں پیش رہیں اور بالآخر اس نے بڑے مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرلیا۔
امریکی شخص نے سرجری کے ذریعے اپنا وزن کم کروایا۔ ڈاکٹروں نے ‘ورٹیکل سلیو’ آپریشن کرکے ڈیلٹن کے جسم سے چربی کے اضافے حصے کاٹ کر الگ کیے اور پیٹ کا بھاری وزن بھی کم کیا۔
27 سالہ شخص کا وزن اس وقت 235 پاؤنڈ (106 کلوگرام) ہے اور اب وہ مسلسل اپنی ڈائٹ کا خیال بھی رکھتا ہے۔ ڈیلٹن نے روزانہ ڈیڑھ ہزار کیلوریز لینے کا معمول بنا لیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں اس کا کہنا تھا کہ وہ فاسٹ فوڈ کھانے کا بہت عادی تھا، میرا وزن بچپن سے بڑھ رہا تھا، اسکول میں مذاق بھی اڑایا گیا جبکہ ڈاکٹروں نے ابتدائی دنوں میں سنگین بیماروں سے بھی خبردار کیا، لیکن اب کامیاب سرجری کے بعد میری زندگی معمول کے مطابق گزر رہی ہے۔