لاہورعجائب گھر کی انڈس گیلری میں نئے نوادرات کا اضافہ

Published On 28 January,2021 09:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہورعجائب گھر کی انڈس گیلری میں نئے نوادرات کے اضافے اور تزئین و آرائش کے بعد پھر سے لش لش کرنے لگی، گیلری میں موجود نوادارت 7 ہزار سال قبل مسیح سے لے کر وادی سندھ کی تہذیب کے مختلف ادوار کی کہانی بیان کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

وادی سندھ کی تہذیب کا شمار انسان کی چند ابتدائی تہذیبوں میں ہوتا ہے، لاہورعجائب گھر کی انڈس گیلری اسی تہذیب کی تہہ در تہہ کہانی بیان کرتی ہے۔ ایک سے بڑھ کر ایک نوادرات کہ جن میں ابتدائی سٹون ایج سے لے کر 7 ہزار سال قبل مسیح تک کی کہانیاں بھی ملتی ہیں، بعض ایسی تحریریں بھی کہ جن کو آج تک نہیں سمجھا جا سکا۔

یہیں پر کسی خاص قسم کے پتھر سے بنائی ہوئی مہریں اور متعدد قدیم  جانوروں کی اشکال اور مزید بہت کچھ دکھائی دیتا ہے، گیلری کو کچھ عرصہ
قبل تزئین و آرائش کے لیے بند کردیا گیا تھا جو دوبارہ اپنے جلوے دکھانے کے لیے تیار ہے۔ اگرچہ یہ نوادرات زبان تو نہیں رکھتے لیکن پھر بھی بہت کچھ بیان کرتے دکھائی دیتے ہیں۔