لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ شالیمار کی حدود ملتانی کالونی میں امام مسجد آصف قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے آصف کا چھری سے گلا کاٹا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد امام مسجد آصف کے کوارٹر میں آئے اور تیز چھری سے گلا کاٹ دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس سمیت فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔
مقتول آصف ولد مرید حسین ملتانی کالونی میں مسجد میں امامت کراتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی کیمروں اور موبائل فون ڈیٹا سے مدد لی جائے گی۔ پولیس نے لاش کو میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔