کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ملیر میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 10 افراد زیر حراست لے لئے گئے۔
ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کئے گئے آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ میمن گوٹھ اور راشدی گوٹھ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے دوران درجنوں افراد کی شناختی قوائف چیک کئے گئے جبکہ 10مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے تاہم اگر کوئی شخص کسی جرم میں ملوث نا ہوس تو اسکو فوری رہا کردیا جائیگا۔ آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔