کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے شہری ڈاکووں کے نرغے میں، مال دو نہیں تو جان دو ڈاکووں کا سلوگن بن گیا، 26 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو 50 گولیاں ماری گئیں۔
ڈاکووں نے رواں ماہ کے 26 دنوں میں شہر قائد کے پچاس شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں ماریں۔ کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ کو بیٹی کے سامنے گولی مار دی گئی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد کو لوٹنے کی کوشش کی۔
شہری نے موٹر سائیکل روک کر اترنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گولی ماردی، موٹرسائیکل سوار باپ زخمی ہوگیا، بیٹی روتی رہی۔